بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن، سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، الیکشن کمشن نے وزارت دفاع سے سی 130 اور ہیلی کاپٹر مانگ لئے

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) حکومت بلوچستان نے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن نے بلوچستان میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے لئے وزارت دفاع سے سی 130 اور ہیلی کاپٹر مانگ لئے۔ خط کے ذریعے قلات اور مکران ڈویژن میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے لئے خدمات طلب کی گئی ہیں۔
بلوچستان الیکشن