اے این پی کے سینئر رہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس، اسفندیار پر اظہار اعتماد

چار سدہ (نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کا ولی باغ چارسدہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت پارٹی کے مرکزی عبوری صدر حاجی عدیل نے کی۔ اجلاس میں اسفند یار ولی ‘ ایم این ایز غلام احمد بلور ‘ امیر حیدر ہوتی ‘ سینیٹرز شاہی سید ‘ افراسیاب خٹک ‘عبدالنبی بنگش‘ زاہد خان ‘ سابق صوبائی وزراءمیاں افتخار ‘ واجد علی ‘ عاقل شاہ ‘ جعفر شاہ ‘ ارباب طاہر ‘ ارباب ایوب جان ودیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اسفندیار ولی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے رہنماﺅں نے کہا اسفندیار ولی کی قیادت میں پارٹی رہنما متحد ہیں پارٹی کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازش ماضی کی طرح پھر ناکام ہوں گی۔ اسفندیار ولی نے کہا کہ 2104ءسے آغاز کے ساتھ پورا خطہ نئی صورتحال سے دوچار ہونے کو ہے ایران اور 6 بڑی طاقتوں کے درمیان ابتدائی معاہدہ ہو گیا ہے۔ پارٹی کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ماضی کی طرح پھر ناکام ہوں گی افغانستان میں لویہ جرگہ نے ملک کے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے کئے نیٹو سپلائی سندھ اور پنجاب سے ہوتی ہوئی خیبر پی کے آتی ہے۔
اے این پی/اظہاراعتماد