کالعدم اور عسکریت پسند جماعتیں ملکی نظام تباہ کرنا چاہتی ہیں: پیر محفوظ مشہدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دہشت گردی ہمارے ملک کے لےے ناسور بن چکی ہے، دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا۔ اگر دہشت گردوں کو سختی سے نہ کچلا گےا تو وہ پورے معاشرے کو تباہ و برباد کردےں گے، کالعدم اور عسکرےت پسند جماعتےں غےر ملکی اےجنڈے پرپاکستان کے نظام کو تباہ کردےنا چاہتے ہےں، پارہ چنار مےں عےن افطاری کے وقت دہشت گردوںکی طرف سے خودکش حملوں مےں پچاس سے زائد بے گناہ معصوم روزہ دار شہرےوں کو بےدردی کے ساتھ شہےد کردے گےا اور گوادر اورکوہاٹ مےں بےس سے زائد فوجی جوانوں کو شہےد کردےنا انتہائی افسوس ناک واقع ہے، اس واقع نے پورے ملک کے شہرےوں کے دلوں کو ہلاکر دکھ دےا ہے۔ ہم اس واقع کی شدےد ترےن مزمت کرتے ہےں۔ ان خےالات کا اظہار چئےرمےن سنی اتحاد کونسل و رکن پنجاب اسمبلی پےر سےّد محفوظ شاہ مشہدی نے اےک مرکزی دفتر فےصل ٹاﺅن مےں اےک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا کہ پارہ چنار مےں دہشت گردی کا واقع انتہائی افسوس ناک اور دل دہلا دےنے والا ہے۔ پاکستانی عوام اور پاکستان فوج پر دہشت گردوں کے حملے ناقابل معافی ہےں۔