چودھری سرور پاکستان کے ہمدرد اور میاں نوازشریف کے دیرینہ ساتھی ہیں:زبیر گل

لندن (پ ر) میاں نوازشریف پاکستان کی مستقبل کی سیاست میں مثبت ترین کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اس لئے وہ تمام سیاست دانوں کو ان کا احترام اور تشخص برقرار رکھنے کا مکمل موقع دے رہے ہیں۔ چودھری سرور پاکستان کے خیرخواہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار زبیر گل صدر مسلم لیگ ن برطانیہ نے کہا۔ زبیر گل نے مزید کہا کہ چودھری سرور پاکستان کے ہمدرد اور میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھی ہیں۔ اس موقع پر بیرسٹر عابد نے کہا چودھری سرور نے برطانیہ کی سیاست میں اپنی عقل وفراست کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا چودھری سرور پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔