پیپلز پارٹی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے: عابد حسین صدیقی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لئے کوشاں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت کو مضبوط کرنے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ ملک خوشحالی اور ترقی حاصل کرتا رہے۔