مسلم لیگ ن ملک میں ترقی و خوشحالی کیلئے بہتر اقدام کر رہی ہے: عثمان منان شیخ

لاہور ( پ ر) مسلم لیگ ن ملک میں ترقی و خوشحالی کے لئے بہتر اقدام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی گیس اور دہشت گردی جیسے مسائل نے ملک کو کمزور کر دیا تھا اور تاجر ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے مگر مسلم لیگ ن کے قائدین کے اقدامات کی وجہ سے صنعت کار اور تاجر دوبارہ پاکستان میں آنے شروع ہو گئے ہیں۔