مسلم لیگ ن بہت جلد توانائی بحران پر قابو پا لے گی: الیاس خان

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد الیاس خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بہت جلد توانائی بحران پر قابو پا لے گی۔ عوام وزیراعظم میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف کا بھرپور ساتھ دے کیونکہ قائدین مسلم لیگ ن تباہ حال معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم میاں نواز شریف ایڈ سے زیادہ ٹریڈ پر یقین رکھنے والے لیڈر ہیں۔