مانگا منڈی: راشی میٹر ریڈروں نے عوام کو ہزاروں بوگس یونٹ ڈال دئیے

مانگا منڈی (نامہ نگار) واپڈا کے رشوت خور میٹر ریڈروں نے سینکڑوں صارفین کو ہزاروں بوگس یونٹ ڈال کر بجلی کے بل بھیج دئیے درجنوں صارفین کا واپڈا کے عملے کے خلاف احتجاج منتھلی دینے والے آزاد جبکہ نہ دینے والوں کو اووربلنگ اور مقدمات بنا کر تنگ ک رنا روز کا وطیرہ بنا لیا۔ رشوت نہ دینے پر غریبوں کو بھاری بل وصول۔ عوام واپڈا دفاتر کے درمیان فٹ بال بن گئے۔ ککھ پتی واپڈا ملازم لکھ پتی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن مانگا منڈی واپڈا میں محکمہ واپڈا کے میٹر ریڈروں نے سینکڑوں صارفین کو اووربلنگ کی وجہ سے سخت پریشان کر دیا ہے۔