عالمی برادری مصر میں بے گناہوں کا قتل عام رکوانے کےلئے کردار ادا کرے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ عطاالمہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ جبری معزول مصری صدر مرسی کے حامیوں پر گولیاں برسانے والے افغانستان میں اپنی حالتِ غےر پر غور کرےں اور انسانیت کیخلاف اپنا ظلم بند کریں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ایماءپر فوج نے مصر کے اقتدار پر قبضہ کیا اور ظلم کی شرمناک تارےخ دہرائی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ووٹوں سے بننے والی جمہوری حکومت کے خاتمے سے یہ بات ےقینی ہوگئی ہے کہ امریکہ مسلم ممالک کے عوام کو اپنی مرضی سے منتخب کردہ حکومت کا حق بھی نہیں دینا چاہتا انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بےگناہ انسانوں کے قتل عام کو رکوانے کےلئے اپنا کردار ادا کرے اورصدر مرسی کو رہا کرکے ان کی آئینی اور جمہوری حکومت کو بحال کیا جائے۔