حضرت بی بی زینبؓ کے مزار پر حملہ، پارا چنار واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے: مولانا عباس نقوی

لاہور (پ ر) پارہ چنار میں گذشتہ روز پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کے مجرموں کو گرفتار کر کے سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے اور ملک بھر میں ایسی کارروائیوں کو روکنے کیلئے سخت اور فوری اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے ادارہ التنزیل کی تقریب بہار قرآن کے پروگرام میں کیا۔ اس موقع پر ادارہ کے چیئرمین مولانا علی عباس نقوی نے شام میں بی بی زینبؑ کے روضے پر حملے کی مذمت کی۔