ڈاکٹر توقیر شاہ کی بےرون ممالک روانگی آئند ہ ہفتے پاکستان واپسی کا امکان
لاہور (آئی اےن پی) وزیراعلی شہباز شریف کے سابق پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر کی بےرون ممالک روانگی ‘آئند ہ ہفتے پاکستان واپسی کا امکان ہے تاہم انکی بےرون ملک روانگی کی وجہ سامنے نہےں آسکی ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد وزیر قانون رانا ثنااللہ خان کے ساتھ ڈاکٹر توقیر شاہ کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ عوامی تحریک کی جانب سے ایف آئی آر میں بھی انہیں نامزد کیا گیا ہے، اب ڈاکٹر توقیرشاہ ملک سے باہر چلے گئے ہیں تاہم ان کے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ڈاکٹر توقیر کی بیرون ملک روانگی کے بعد سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا مقدمہ وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ سمیت 21ملزمان کے خلاف درج کردیا گیا جن میں ڈاکٹر توقیر شاہ کا نام بھی شامل ہے۔
توقیر شاہ / بےرون ممالک روانگی