سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کی رکنیت بحال کردی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی کی سپریم کورٹ نے اسمبلی رکنیت بحال کردی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا۔
الیکشن ٹریبونل نے این اے 211 سے غلام مرتضیٰ جتوئی کو جعلی ڈگری اور غلط بیانی پر نااہل قرار دیا تھا بعد ازاں اس فیصلے اور الیکشن کمشن کی طرف سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن کے بعد غلام مرتضیٰ جتوئی آئینی اور قانونی طور پر وزارت کے امور چلانے اور قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
رکنیت بحال