کوہاٹ: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

کوہاٹ (ثناء نیوز) علاقہ ڈاکٹر بانڈہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ فضل ربی سکنہ نے پولیس تھانہ چھائونی میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا میں اور چچا زاد بھائی شاہ فیصل گاڑی میں جا رہے تھے جونہی ڈاکٹر بانڈہ کے قریب پہنچے تو ملزم طاہر محمود نے موٹر سائیکل پر آیا اور فائرنگ شروع کر دی ایک اور واقعہ میں  جائیداد کے تنازعہ پر ملزم فرہاد کی فائرنگ سے مسماۃ (ش) جاں بحق ہو گئی۔ پولیس تھانہ چھائونی نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر  لئے ہیں۔