پیپلزپارٹی خیبر پی کے تحلیل صوبائی صدر خانزادہ خان کے سوا تمام عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی خیبر پی کے کی تنظیم تحلیل کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی پی خیبر  پی کے کا  شعبہ خواتین بھی تحلیل کر دیا گیا۔ پی پی خیبر پی کے کے صوبائی صدر خانزادہ خان کے سوا تمام عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عہدیداروں کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائیگا۔ پارٹی کی تنظیم تحلیل کرنے کا فیصلہ رہنمائوں کے آپس کے اختلافات کے باعث کیا گیا۔
پیپلزپارٹی  خیبر پی کے