پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

پشاور(آئی این پی) تھا نہ پہاڑی پورہ کے حدود حاجی کیمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا ملزمان ارتکا ب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج پہنچا دیا۔ ذرائع کے مطابق فضل نبی عمر 33سال اور مسماۃ (ش)عمر 29سال درگئی جا رہے تھے کہ ٹیلی فون ایکس چینج کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔