پنجاب یونیورسٹی میں خواجہ احمد حسان نے 37 طلبہ کو محکمہ بیت المال کی جانب سے چیک تقسیم کئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹیڈیز کے 37 طلبا و طالبات کی مالی امداد کے لئے محکمہ بیت المال کی جانب سے دئیے گئے چیک تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں ایک تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی اس موقع پر چیئرمین ایل ٹی سی خواجہ احمد حسان وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اور سینئر اساتذہ اور طلبا و طالبات موجود تھے خواجہ احمد حسان نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے نوجوان طلبا و طالبات سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور امید ہے کہ نوجوان طبقہ آگے آ کر ملکی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔