لاہور لیڈز یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ڈے آف فیملی کی تقریب کا انعقاد

لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ڈے آف فیملی کے حوالے سے گزشتہ روز لاہور لیڈز یونیورسٹی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور لیڈز یونیورسٹی ظہور احمد وٹو نے کہا کہ خاندانی نظام میں تفریق کا خاتمہ اسلام کا ہی پیغام ہے ڈاکٹر منطور سلطانہ مرزا پرووسی لاہور لیڈیز یونیورسٹی نے اس موقع پر طالب علموں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بچے اور بچیوں میں پرورش اور تعلیم کرتے ہوئے کوئی فرق نہیں کرنا چاہئے تقریب میں ڈاکٹر گلزار احمد لیکچرار خدیجہ، ندا فاطمہ سمیت مختلف شعبہ جات کے کثیر طالبعلموں نے شرکت کی۔