قانون کے محافظوں کے ہاتھوں قانون دانوں کا قتل المیہ ہے : صاحبزادہ حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قانون کے محافظوں کے ہاتھوں قانون دانوں کا قتل المیہ ہے، پنجاب میں پولیس گردی روز کا معمول بن چکا ہے،سانحہ ڈسکہ نئی وکلاءتحریک کا محرک بن سکتا ہے ۔بے لگام لوڈ شیڈنگ نے پوری قوم کو ذلت اور اذیت کا شکار کر دیا ہے۔حکمرانوں نے دو سالوں میں کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا۔