سابق ایم پی اے عمران اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے عمران اشرف کی والدہ گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ انہیں سیالکوٹ میں انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں لیگی رہنماﺅں ارکان اسمبلی انتظامی افسروں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی دریں اثناءپنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا محمد اقبال، صوبائی وزراءمجتبیٰ شجاع الرحمان، بلال یاسین اور دیگر نے عمران اشرف سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔