کینسر کا علاج مہنگا ترین، بچنے کے امکانات سب سے کم: امریکی کینسر سوسائٹی

کینسر کا علاج مہنگا ترین، بچنے کے امکانات سب سے کم: امریکی کینسر سوسائٹی


نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کی کینسر سوسائٹی نے حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کینسر کا علاج مہنگا اور وقت طلب ہے جبکہ اس بیماری سے زندہ بچنے کے امکانات بھی دوسری بیماریوں کی نسبت بہت کم ہوتے ہیں۔ 2008ءمیں دنیا بھر میں کینسر کے علاج پر آٹھ سو پچانوے ارب خرچ ہوئے جو عالمی خام پیداوار کے ایک اعشاریہ پانچ فیصد کے برابر ہے۔