چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ 19 کان کن ہلاک،کئی پھنس گئے


بیجنگ (آئی این پی) چین میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے سے19 کان کن ہلاک ہو گئے اور کئی پھنس گئے ۔ گوئزہو صوبے میں کوئلے کی کان میں بھری گیس سے دھماکہ ہوا تواس وقت کان میں28 کان کن کام کر رہے تھے ، دھماکے سے19کان کن ہلاک ہو ئے۔ باقی کان کن اب بھی کان میں پھنسے ہیں۔جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔