پاک بحریہ کا جنگی جہاز بی این ایس شمشیر جدہ پہنچ گیا سعودی عرب میں تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لے گا


جدہ (آن لائن) پاک بحریہ کا جنگی بحری جہاز پی این ایس شمشیر سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ پہنچ گیا ہے۔ شمشیر سعودی عرب میں تربیتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے گا۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز کو چین کے تعاون سے شنگھائی میں تیار کیا گیا اور 18 دسمبر 2009ءکو یہ بحری جنگی جہاز پاک بحریہ کے بحری بیڑے میں شامل ہوا۔ پی این ایس شمشیر 27 نومبر کو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے کھول دیا جائے گا، اس سلسلے میں ریاض اور جدہ میں پاکستانی سفارتخانہ ضروری انتظامات کرے گا۔