پاکستان اور امریکہ کے معاشی تعاون پر مذاکرات جمعہ کو واشنگٹن میں ہوں گے


 اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعاون پر مذاکرات جمعہ کو واشنگٹن میں ہوں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کرینگے جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ کرینگے۔ مذاکرات میں پاکستان کیری لوگر بل کی امداد کے حوالے سے تجاویز پیش کرے گا۔ پاکستان امریکہ کے درمیان توانائی سے متعلق مذاکرات جنوری میں ہوں گے