میکسیکو میں ہزاروں افراد کی اجتماعی طور پر یوگا پریکٹس

میکسیکو میں ہزاروں افراد کی اجتماعی طور پر یوگا پریکٹس


میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکو میں ہزاروں افراد نے اجتماعی طور پر یوگا کی پریکٹس کی۔ میکسیکو میں پندرہ ہزار افراد نے صبح سویرے یوگا کرنے کی تقریب میں شرکت کی جس میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ مردوں نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ یوگا کی تقریب کا مقصد لوگوں کو صحت مند زندگی کی طرف راغب کرنا ہے۔