موبائل سے صفائی کا آرڈر دیں، جاپان کا نیا روبوٹ

موبائل سے صفائی کا آرڈر دیں، جاپان کا نیا روبوٹ


ٹوکیو (نوائے وقت رپورٹ) جاپانی کمپنی کا روبوٹ ویکیوم کلینر تنگ جگہوں پر بھی کام کرتا ہے۔ موبائل فون کے ذریعے اس کو کہیں سے بھی کنٹرول کیا جا س کتا ہے۔ گھر کا ایک نقشہ بنا کر موبائل میں محفوظ کر دیا جاتا ہے اور پھر روبوٹ کو جس مقام پر کہیں وہیں پہنچ کر وہ صفائی شروع کر دیتا ہے۔ نو سو ڈالر کا یہ ننھا روبوٹ تیرہ دسمبر سے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔