ممبئی حملوں کے ملزم ڈیوڈ ہیڈلے نے بال ٹھاکرے کے گھر کی ریکی کی تھی :بھارتی مصنف


 نئی دہلی(آن لائن) ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم ڈیوڈ ہیڈلے نے 2008ءمیں شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کے گھر کی ریکی کی تھی ۔ یہ انکشاف ایک بھارتی مصنف اور صحافی حسین زیدی نے اپنی کتاب میں کیا ہے۔ حسین زیدی کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ہیڈلی ممبئی میں اپنے قیام کے دوران مہیش بھٹ کے بیٹے راہول بھٹ کا قریبی دوست بھی رہا۔ مصنف کا کہنا ہے کہ ڈیوڈہیڈلے نے ماتو شری میں شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کے مداح کے طور پر ان کے گھر کا دورہ کیا اور پندرہ منٹ تک ان کے گھر کی فوٹوگرافی کی جو کہ انکے ریکی مشن کا حصہ تھا۔