ملک کے بیشتر علاقے خشک، بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں


اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) موسم سرما ملک کے بالائی علاقوں میں اپنی سردی شدت پر ہے،خیبر پی کے کے بعض علاقوں میں بھی برف باری کے بعد موسم انتہائی سرد ہے۔گلگت بلتستان کے بعض مقاما ت پر بادل چھائے ہو ئے ہیں۔گزشتہ روز برف باری اور ٹھنڈی ہواﺅں کے باعث سردی کی شدید لہر نے تمام علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ نتھیا گلی سمیت گلیات اور سوات کے بالائی علاقوں میں بھی سردی کی لہر بدستور جاری ہے۔خشک لکڑی کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔