مقبوضہ کشمیر: باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جاگری، 17 افراد ہلاک


سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جا گری جس سے 17 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں شادی کی تقریب میں اس وقت کہرام مچ گیا جب شادی کے مہمانوں سے بھری بس تین سو میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ اس المناک حادثے میں 17افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔حادثہ بس کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ ایک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور گاڑی کی سٹیرنگ پر قابو نہ رکھ پایا۔