ضمنی انتخابات میں مداخلت کیس، فریال تالپور نے جواب داخل کرا دیا


کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس 21 نوشہرو فیروز کے ضمنی انتخاب میں مداخلت کے کیس میں رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے جواب داخل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی جانب سے جی ایم قریشی ایڈووکیٹ نے جواب داخل کروایا۔ جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ایس 21 نوشہرو فیروز کے ضمنی انتخاب میں مداخلت کا الزام بے بنیاد ہے۔ پی ایس 21 کے حلقہ میں فریال تالپور گئیں نہ ہی انتخابی عمل میں مداخلت کی۔ فریال تالپور آئین اور قانون کی پاسداری پر یقین رکھتی ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 21 نوشہرو فیروز کے امیدوار زوہیب علی شاہ کے اعتراض پر فریال تالپور کو انتخابی عمل میں مداخلت سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کئے تھے۔