سندھ حکومت نے خصوصی تعلیم کے گریڈ 1سے 14تک کے ملازمین کی تنخواہیں روک لیں


کراچی (این این آئی )حکومت سندھ نے محکمہ خصوصی تعلیم کے گریڈ 1سے گریڈ 14تک کے 57ملازمین کی تنخواہیں روک لی ہیں ۔ ان ملازمین کو امتیاز شیخ کے دور میں بھرتی کیا گیا تھا۔ امتیاز احمد شیخ مسلم لیگ (فنگشنل )کی طرف سے سندھ کا بینہ میں شامل تھے،اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر پرائے خصوصی تعلیم تھے۔ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے نفاذکے خلاف احتجاجاً مسلم لیگ (فنگشنل) کی حکومت سے علیحدگی کے بعد انھوں نے ا استعفیٰ دے دیا تھا۔