سانحہ بلدیہ ٹاﺅن: سندھ ہائیکورٹ نے فیکٹری مالکان اور تفتیشی کو طلب کر لیا


کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور جناب جسٹس غلام سرور کورائی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سانحہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری مالکان کی جانب سے اثاثہ جات کی تفصیلات عدالت کو فراہم نہ کرنے پر توہین عدالت کی دائر درخواست پر 3 دسمبر کو تینوں فیکٹری مالکان عبدالعزیز بھائلہ، ارشد عزیز بھائیلہ اور شاہد عزیز بھائیلہ کو مقدمے کے تفتیشی آفیسر سمیت طلب کرلیا۔