خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن عام انتخابات کے بعد ہونگے: بشیر بلور


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر وزیر خیبر پی کے بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات عام انتخابات کے بعد ہوں گے عام انتخابات کا وقت کم رہ جانے پر بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جا سکتے، ملک میں اگر عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخبات ہوئے تو ہم بھی تیار ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بشیر احمد بلور نے کہاکہ الیکشن کمشن آف پاکستان ہی بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔