بہتر سالہ چینی بوڑھے کا ماڈل بننے کا شوق

بہتر سالہ چینی بوڑھے کا ماڈل بننے کا شوق


بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین میں بہتر سالہ بوڑھے کو ماڈل بننے کا شوق ہے۔ اس کا چہرہ ماڈلنگ کے لئے مناسب ہو نہ ہو البتہ ماڈل گرلز اس جیسی دبلی پتلی ضرور ہونا چاہتی ہیں۔ ”لونی کیان پنک“ ساری عمر کھیتوں میں کام کرتا رہا ہے۔ اس کی پوتی نے اپنا بوتیک کھولا تو لونی کیان کے دل میں بھی ماڈلنگ کی خواہش جاگ اٹھی۔