امریکہ میں سرکس کے اونٹ نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں


واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں سرکس کے اونٹ نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں ۔ یہ واقعہ ریاست کیلیفورنیا میں اس وقت پیش آیا جب اونٹ کو معمول کی پریکٹس کیلئے لے جایا جا رہا تھا تاہم اس دوران اونٹ بے قابو ہو کر بھاگ کھڑا ہوا۔ اونٹ کو دیکھ کر راہگیروں کی دوڑیں لگ گئیں اور بچے چیخیں مارنے لگے۔