ارکان الیکشن کمشن کی تقرری پر غور کیلئے خورشید شاہ نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کر لیا

لاہور(صباح نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے معاملے پر غور کےلئے اپوزیشن کے تمام پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ق لیگ نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے احتجاج کیا تو تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود نے خورشید شاہ سے رابط کیا ہے جس پر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا۔ ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس ہو گا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر میں تمام اپوزیشن قیادت سے مشاورت کے بعد حکومت کو نام دیئے جائیں گے۔
خورشید شاہ