ملک کو صرف خوف خدا رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے: وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ وسائل سے مالا مال پاکستان حکمران طبقہ کی لوٹ کھسوٹ کے باعث معاشی طور پر تباہ ہو کر رہ گیا ہے کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آنے والا اس ملک کو قدرت نے بے بہا معدنی خزانوں سے نوازا ہے ضروت صرف دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کی ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث آج بھی ملکی آبادی کا39 فیصد حصہ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جس میں سب سے زیادہ شرح صوبہ بلوچستان اور فاٹا کی ہے انہوں نے کہا کہ معاشی ناہمواری کے باعث آج امیر ،امیر تر جبکہ غریب ،غریب تر ہو رہا ہے آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث جرائم اور خود کشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔