تباہی و ذلت سے نکلنے کا واحد راستہ نظام عدل کا حقیقی نفاذ ہے: راجہ ناصر عباس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہادت امیر المومنین حضرت علیؓ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دور حاضر کی خارجیت کا مقابلہ کرنے کے لیے سیرت علی کو شعار بنانا ہو گا۔باب العلم حضرت علیؓ نے واضح طور پر کہا تھا کہ کفر پر مبنی حکومت قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم پر مبنی حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔ ہمیں یہ بات ذہن نشین کرنا ہو گی کہ تباہی و ذلت کی دلدل سے نکلنے کا واحد راستہ نظام عدل کے حقیقی نفاذ میں ہے۔