وزیراعظم کو نااہل قرار دلانے کے خواہش مندوں کو منہ کی کھانا پڑیگی: شہزاد نذیر سندھو

وزیراعظم کو نااہل قرار دلانے کے خواہش مندوں کو منہ کی کھانا پڑیگی: شہزاد نذیر سندھو
رائے ونڈ (نامہ نگار) امیدوار ڈپٹی میئر لاہور چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ اربوں روپے کے رمضان پیکج کا تسلسل برقرار رکھیں گے ،رمضان بازار عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کررہے ہیں،بازاروں میں معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی یقینی اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے ،حکومت کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے ،وزیر اعظم کو نااہل کروانے کے خواہش مند لوگ منہ کی کھائیں گے۔