ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ناگزیر ہوچکا ہے: علامہ السید عالم زہری

لاہور (پ ر) آل پاکستان ادارہ محفل حسینی کے تحت یوم شہادت حضرت علیؓ قومی کانفرنس سے ادارے کے مرکزی چیئرمین علامہ السید عالم زیدی نے کہا کہ سیرت و کردار مرتضویؓ پر عمل کرکے ہی وطن عزیز میں امن کا قیام ممکن ہے۔ حضرت علیؓ نے سخت اور کھٹن وقت میں دین اسلام کی خدمت کی۔ حضرت علیؓ کی تعلیمات پر عمل کرکے ادیان باطلہ کے فرسودہ نظام کو بدل کربھائی چارگی، رواداری کے جذبے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ناگزیر ہوگیا ہے۔ ہمیں محراب ممبر سے ملت میں مکمل مذہبی ہم آہنگی کا شعور بیدار کرنا ہوگا تقریب سے علامہ شہریار عابدی، علامہ جعفر عباس جعفری، سید علی عمارد زہری، سید بریر زیدی، مظہر عابدی، امیر حسین شاہ، وحی علی وحی اور دیگر نے خطاب کیا۔