ملک کو بحرانوں سے پیپلز پارٹی ہی نکالے گی: بابر سہیل بٹ

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کا مستقبل ہے اور ہماری قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی کو جب بھی اقتدار ملا عوامی مفاد میں پالیسیاں بنائیں حکمران اب تک کوئی عوامی پالیسی نہیں دے سکے۔ مخالفین کا مقصد لوٹ مار ہے۔ پی پی 2018کے الیکشن پر فوکس کئے ہوئے ہے۔ آئندہ انتخابات میں کسی کی دھاندلی نہیں چلنے دینگے۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی ہی کامیابی حاصل کریگی اور خدمت کا سفر جاری رہیگا۔ ملک کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے بلاول بھٹو زرداری اس خلا کو پُر کرکے پاکستان کو عوامی، فلاحی اور حقیقی معنوں میں جمہوری ریاست بنائیں گے۔