پاکستان پر الزام تراشی سے بھارت اپنی کمزوریاں نہیں چھپاسکتا: سید ہاشم علی زنجانی

لاہور (پ ر) سجادہ نشین دربار حضرت میراں حسین زنجانیؒ و حضرت یعقوب حسین زنجانیؒ المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر الزام تراشی کرکے اپنی اندرونی کمزوریوں کو چھپا نہیں سکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانا غاصب بھارت کے بس میں نہیں۔ نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی مودی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے بھارت اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس کے ٹکڑے ہوکر رہیں گے نام نہاد جمہوریت کے نام پر بھارتی حکمرانوں نے اقلیتوں پر زندگی تنگ کررکھی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیر سمیت دیگر اقوام بھارت کے غاصبانہ قبضے سے نجات حاصل کرلیں گے۔ بھارت کو تاریخ سے سبق سیکھ کر جمہوری اصول اپنانے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا چاہئے