حکومت نے 3برسوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے۔ پیر اشرف رسول

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمداشرف رسول نے کہا کہ موجودہ حکومت تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ہے اور موجودہ حکومت نے اپنے تین سالہ دورہ حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ملک بھر میں کردیئے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر فراہمی موجودہ حکومت کو اولین ترجیح ہے۔ جس پر عمل پیراہوتے ہوئے دن رات کام کیا جارہا ہے۔