جنرل ہسپتال میں بزرگ شہریوں کے لئے آئوٹ ڈو ر میں خصوصی سہولت کائونٹر کا قیام

لاہور (پ ر) جنرل ہسپتال میں بزرگ شہریوں کی سہولت کے لئے شعبہ آئوٹ ڈور میں خصوصی سہولت کائونٹر قائم کر دیا گیا ہے۔کائونٹر کے قیام کا مقصدبزرگ شہریوں کو پرچی کے حصول ودیگر طبی سہولیات کے لئے ممکنہ مشکلات کا خاتمہ کرنا ہے۔سینئر شہریوں کو مرض کی تشخیص کے حوالے سے لیبارٹری ٹیسٹ ،ایکسرے،الٹراسائونڈ اور دیگر مراحل میں بھی بھرپور احترام اور سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ یہ بات پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر خالد محمود نے گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ ڈائریکٹر او پی ڈی ڈاکٹر منزہ کوکب کو خصوصی طور پر سینئر شہریوں کے لئے قائم کردہ سہولت کائونٹر کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔