عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی فوج کی پُرتشدد کارروائیوں کا نوٹس لیں: طارق غوری

لاہور( پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر کا یاک اہم اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری لاہور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تشدد کے متاثرین کے عالمی دن کے موقعہ پر کشمیر میں بھارتی قابض فوج سے بے گناہ نہتے عوام پر بد ترین تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تشدد روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 12دسمبر 1997کو قرار داد نمبر149/52کو منظور کرتے ہوئے ہر سال26جون کو تشدد کے شکار لوگوں کی حمایت میں علامی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔اقوام متحدہ کی قرار داد وں کے بر عکس مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں لوگوں کو تشدد کر کے ذہنی اور جسمانی ٹارچر کا نشانا بنا یا گیا ہے۔