افغان بارڈر پر حالات خراب کرنا عالمی سازش ہے: مولانا امجد خان

لاہور (خصوصی نامہ نگار)وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کا مقا بلہ کر نے اور اس کی ایک ایک انچ انچ کی حفاظت کے لیئے پوری قوم متحد اور متفق ہے ،ملک کے دفاع کے لیئے اگر قر بانی کی ضرورت پڑی تو دینی مدارس کے علمائ، طلباء اور عوام خون کا آخری قطرہ بہانے کے لیئے تیار ہیں ،شہدائے بد ر کی قر بانیاں مسلمانوں کے لیئے مشعل راہ ہیں ، یہ باتیں جے یو آئی کے رہنماء مولانا محمد امجدخان نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ شہدا ئے بدر نے بے سروسامانی کے عالم میں خاتم النبین ؐ کی دعوت پر اسلام کے تحفظ کے لیئے ہر قسم کی قربانی دے کر انے والوں کو پیغام دیا ہے کہ بحثیت مسلمان ہمیں ہر وقت ہر قر بانی کے لیئے تیار رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ بدرین صحاب کرام ؓ کی قر بانیاں اللہ کو اتنی پسند آئیں کہ اللہ نے ان کے لیئے ہمیشہ ہمیشہ معافی کا اعلان کر دیا مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ افغان باڈرز پر حالات خراب کر نے کے پیچھے عالمی سازش ہے لیکن امن کے لیئے جدو جہد کر نے والے پاکستان اور قوم کی اس بات کو یاد رکھیں کہ قوم پھر ہر جار حیت کا جواب دینے کے لیئے بھی تیار ہے انڈیا ڈبل گیم کھیل رہا ہے اس پر بھی حکمرانوں کو نظر رکھنی چاہیے۔