دہشتگردوں کا نیٹ ورک ختم کئے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا: اشرف آصف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ محمدامجد فرید صابری کا قتل حکومت اور امن و امان قائم کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے، دہشت گرد دن دیہاڑے دندناتے پھر رہے ہیں، پاکستان بنانے والے اہل سنت پر پاکستان کی زمین تنگ کی جا رہی ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانے اور نیٹ ورک ختم کیے بغیر ملک میں امن کی فضا ء قائم نہیں ہو سکتی۔ حکومت محمد امجد فرید صابری کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے پھانسی دے اس سلسلہ میں اپنے تمام سورسز بروئے کار لائے ۔