کراچی میں پر تشدد واقعات پر حکومتی خاموشی افسوسناک ہے: ابوالخیر محمد زبیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے مرکزی نائب صدر سید عقیل انجم پر کراچی میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردوں نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ اس حملے کی وجہ سے اندرون وبیرون ملک جے یو پی کے لاکھوں کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اس سے قبل بیرسٹر اویس شاہ کراچی میں اغوا ہوچکے ہیں اور مشہور قوال امجد فرید صابری کو شہید کیا جاچکا ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں مسلسل پرتشدد واقعات ہورہے ہیں لیکن وفاقی وصوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہیں۔ انہوں نے کہاکہ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ صرف ڈی جی رینجرز سندھ نے فون کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن وفاقی وصوبائی حکومت کے کسی نمائندے نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا جو بے حسی کی انتہا ہے