عوام سے غلط بیانی کرنیوالے وزیراعظم کو نا اہلی سے کوئی نہیں بچاسکتا: فیصل میر

لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی رہنما فیصل میر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کی اہلیت کو چیلنج کردیا ہے جس کے بعد یقینی طور پر وزیراعظم نااہل ہو جائیں گے لہذا مسلم لیگ(ن) اب نئے وزیراعظم کی تلاش شروع کردے جس کانام پانامہ لیکس میں بھی نہ ہو اور وہ 62اور63پر بھی پورا اترتا ہو۔ عوام سے جھوٹ بولنے والے اور اثاثے چھپانے والے وزیراعظم کو نااہل ہونے سے کوئی بھی نہیں بچا سکے گا۔