کوٹ عبدالمالک‘ میاں کالونی سمیت دیگر علاقوں میں جابجا گندگی کے ڈھیر‘ شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے

فیروزوالا (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک‘ میاں کالونی اور دیگر مقامات پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑ سے حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی کا پردہ کھل گیا ہے۔ سڑک کنارے پانی کھڑا ہے اور گلی محلوں‘ بازاروں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ گندے پانی سے پیدا ہونے والی بدبو نے شہریوں کا سانس لینا محال کر دیا ہے۔ کوڑے کرکٹ پر مکھیوں‘ مچھروں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔