جے یو پی (نورانی) جمعۃ الوداع کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طورپر منائے گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جمعۃ الوداع کے موقع پر مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے یوم قدس منائیگی۔ اس موقع پر ملک بھر میں جمعۃ کے خطبات میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں پاس کی جائینگی اور مرکزی مساجد اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائینگی۔ اس بات کا اعلان صوبائی کنوینر پیر وسیم الحسن نقوی ، چیف آرگنائزر پنجاب مفتی طاہر تبسم قادر ی اور صاحبزادہ نعیم عارف نوری نے اپنے مشترکہ بیان میںکیا۔اس سلسلے میں تمام تنظیمات کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں